سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے الیکشن کے حوالے سے اہم بیان دے دیا ۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، ان کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں۔مسلم لیگ ن، گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی حمایت کرتی ہے۔ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے مگر ہمارے منتخب اراکین پیپلزپارٹی کو حکومت بنانے کے لیے ووٹ دیں گے۔
جمہوری روایات اور اقدار کو مقدم رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ عزت احترام کا رشتہ برقرار رکھا ہے۔