ویب ڈیسک: اداکارہ نمرہ شاہد نے گلوکار فلک شبیر نے خواتین کے لباس سے متعلق حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ویسے مختصر ملبوسات عام نہیں جن کا ذکر کیا جا رہا ہے۔
ایک یوٹیوب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نمرہ شاہد نے کہا کہ فلک شبیر اور ان کی اہلیہ سارہ خان زیادہ تر وقت بیرونِ ملک گزارتے ہیں، جہاں مختلف طرزِ زندگی اور لباس معمول کا حصہ ہیں۔ ان کے مطابق بچوں کی تربیت اور سوچ پر سب سے زیادہ اثر اردگرد کے ماحول کا ہوتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ فلک شبیر کی بات کا مقصد شاید معاشرتی بہتری ہو، تاہم ان کے مؤقف پیش کرنے کا انداز مناسب نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں خواتین عام طور پر ایسے مختصر لباس نہیں پہنتیں جن پر اس نوعیت کی پابندیوں کی بات کی جائے۔
نمرہ شاہد کا کہنا تھا کہ سارہ خان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہونے کے باوجود باوقار اور مناسب لباس کا انتخاب کرتی ہیں، اس لیے فلک شبیر کو اپنی بیٹیوں کی تربیت یا مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔