ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ میں میک اپ کے سامان پر ٹیکس میں کمی کا امکان

بجٹ میں میک اپ کے سامان پر ٹیکس میں کمی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم)وفاقی بجٹ 2026-27 میں بناؤ سنگھار اور میک اپ کے سامان پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق امپورٹڈ سرخی، پاؤڈر، آئی لائنر، مسکارا اور میک اپ کٹس سمیت مختلف بیوٹی مصنوعات پر 2 سے 5 فیصد تک ڈیوٹی میں کمی کی تجویز ہے،بناؤ سنگھار کے سامان پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی ہوسکتی ہے،امپورٹڈ میک اپ کٹ کی ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے،امپورٹڈ فیس پاؤڈر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔
 ذرائع کے مطابق امپورٹڈ میک اپ آلات پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کا امکان ہے،بال سیدھےکرنے والے امپورٹڈ اسٹیٹنر پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے،بال گھنگھرالے کرنے والے آلے پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔
 ذرائع کے مطابق امپورٹڈ لپ گیلوس پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کا امکان جبکہ امپورٹڈ فیس شائنر پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے، امپورٹڈ میک اپ بیس کریم ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے،امپورٹڈ پرفیوم اور باڈی اسپرے پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔
 ذرائع کے مطابق امپورٹڈ پرس اور سن گلاسز پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے، آنکھوں کے لیےمیک اپ کے امپورٹڈ سامان پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے،امپورٹڈ لوشن اور کریمز پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کا امکان،امپورٹڈ نقلی زلفوں پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔

 ذرائع کے مطابق امپورٹڈ ہیئرکلرز کی ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے،امپورٹڈ ہیئر ریمونگ کریم پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے،امپورٹڈ برینڈڈ جوتے، کپڑے اور بیلٹس پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کا امکان ہے،شیونگ کے امپورٹڈ سامان پر ڈیوٹی میں 2 سے 5فیصد تک کمی ہوسکتی ہے،امپورٹڈ فیس واش، فیشل کریم اور لوشن پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 تک کمی کا امکان ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer