وقاص عظیم : پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کا امکان ہے۔
آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق فی لیٹر لیوی میں مزید 2.5 روپے اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد شرح موجودہ 2.5 روپے سے بڑھ کر 5 روپے فی لیٹر تک جا سکتی ہے۔
حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت رواں مالی سال میں یہ لیوی متعارف کرائی تھی، جو اس وقت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پر 2.5 روپے فی لیٹر کلائمٹ سپورٹ لیوی عائد ہے.
اگر مجوزہ اضافہ منظور ہو جاتا ہے تو آئندہ بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو جائے گا۔