ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:2 خواتین کو زخمی اور7سالہ بچی کوکچل کر فرار ہونے والا ڈرائیور گرفتار

لاہور:2 خواتین کو زخمی اور7سالہ بچی کوکچل کر فرار ہونے والا ڈرائیور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور کےداتا دربار روڈ پر2 خواتین کو زخمی اور7سالہ بچی کائنات کو کچل کر فرار ہونےوالے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

لاہور پولیس کے مطابق داتا دربار آپریشنز اور  انویسٹی گیشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فرار ملزم سہیل کو گرفتار کیا۔ ایس پی سٹی  نے بتایا کہ ملزم اوور سپیڈ کرتےہوئے متاثرین کو کار کی ٹکر مار کر موقع سے فرار ہو گیا تھا.

حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی جبکہ 7 سالہ بچی کائنات جان کی بازی ہار گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ملزم کی تلاش شروع کر دی تھی۔

داتا دربار پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔