(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ صنفی تعصب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ودیا بالن نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ مجھے بھی کئی مرتبہ صنفی تعصب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ان کے گھر مہمان آئے تھے اور کھانے کی میز پر مجھے سب نے تعجب کی نظر سے دیکھا اور پوچھا کہ تمہیں کھانا پکانا نہیں آتا؟ جس پر میں نے جواب دیا کہ مجھے اور میرے شوہر دونوں کو کھانا بنانا نہیں آتا۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے صنفی تعصب کا سا منا کرنا پڑا اور گھر آئے مہمانوں نے خاص طور پر مجھے کہا کہ تمہیں کھانا بنانا آنا چاہیے۔
ودیا بالن نے کہا کہ جنسی تفریق محض مرد حضرات کی طرف سے ہی نہیں بلکہ خواتین کی طرف سے بھی کی جاتی ہے۔ انٹرویو ک میں ودیا بالن نے بتایا کہ میری والدہ ہمیشہ مجھے کہتی رہیں کہ کھانا پکانا سیکھو لیکن میرا جواب یہی ہوتا تھا کہ میں کھانا بنانا کیوں سیکھوں؟ میں اتنے پیسے کماؤں گی کہ باورچی رکھ سکوں یا کسی ایسے شخص کے ساتھ شادی کروں گی جو کھانا بنانا جانتا ہو۔