خواجہ سراؤں سے معافی---- کیوں؟

خواجہ سراؤں سے معافی---- کیوں؟
کیپشن: Humaima Malik demanded an apology from Iman Ali
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)     معروف  اداکارہ حمیمہ ملک نے ایمان علی  سے مطالبہ کیا ہے کہ   وہ ’خواجہ سرا وں ‘ افراد کی توہین کرنے پر ان سے معافی مانگیں۔
چند روز قبل  معروف   اداکارہ ایمان علی نے   ایک ٹی وی شو میں خود کو ’خواجہ سرا‘ افراد سے تشبیح دیتے ہوئے    کہا  کہ جب بھی وہ اپنی سیلفی لینے کی کوشش کرتی ہیں تب انہیں لگتا ہے کہ ان کا چہرہ ’کھسرے‘ جیسا ہے۔  ایمان علی کا کہنا تھا کہ اگرچہ بہت سارے لوگ انہیں خوبصورت قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں بھی کرتے ہیں۔ لیکن وہ  خود اپنی خوبصورتی اور چہرے سے مطمئن نہیں ہیں۔  
اداکارہ کے اس بیان پر ان پر خوب تنقید کی گئی اور ساتھ ہی ان پر ’خواجہ سرا‘ افراد کی توہین کا الزام  بھی لگایا  گیا ۔  رابعہ انعم نے ایمان علی پر سخت تنقید کی تھی جب کہ متھیرا نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا  کہ اداکارہ نے غیر ارادی طور پر اپنے چہرے کو ’کھسرے‘ سے تشبیح دی تھی، اس لیے ان پر تنقید نہ کی جائے۔
 اداکارہ حمیمہ ملک نے ایمان علی کے بیان پر  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’خواجہ سرا افراد بھی خدا کی پیدا کردہ مخلوق ہیں، وہ ہمارے لیے کسی تضحیک یا توہین کا سبب نہیں ہیں، وہ بھی ہماری طرح کے انسان ہیں، انہیں بھی اتنی اہمیت حاصل ہے جتنی دیگر افراد کو حاصل ہے‘۔اداکارہ  نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بطور فنکار ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم الفاظ کا استعمال انتہائی ذمہ داری سے کریں اور کوشش کریں کہ   کسی کو ہمارے  الفاظ سے تکلیف نہ پہنچے۔حمیمہ ملک نے لکھا  کہ ہو سکتا ہے کہ ایمان علی نے غیر ارادی طور پر مخنث افراد سے خود کو تشبیح دے کر غلطی کی ہو مگر ان کے جملوں  سے خواجہ سرا لوگوں کو تکلیف پہنچی ہے   اس لیے انہیں ان سے معافی مانگنی چاہیے۔