نیب کے جعلی کاغذات بنانے والے ملزمان گرفتار

نیب کے جعلی کاغذات بنانے والے ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نیب کے جعلی لیٹر ہیڈز کی تیاری اور انکی مدد سے بھاری مالی فوائد حاصل کرنیکے الزام میں تین ملزمان گرفتار، 25 جون تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ملزمان محمد گلزار، عمران مقصود اور ملک امجد کو لاہور میں مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان ڈی ایچ اے لاہور سمیت مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے پلاٹوں کی خرید و فروخت کیلئے جعلی کاغذات کی تیاری میں ملوث پائے گئے۔ ان کاغذات میں جعلی این او سی بھی شامل ہیں جنکی مدد سے غیر قانونی طور پر متعدد پلاٹس کی فروخت کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں اپنا موقف واضح کردیا

ملزمان نیب کے جعلی اور من گھڑت لیٹرز کے ذریعے نا صرف متعدد زمینیں فروخت کرتے رہے بلکہ انھوں نے کروڑوں روپے بھی کمائے۔ نیب نے قانون کے تحت کارروائی کی اور تینوں ملزمان کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔