سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کے حوالے سے عوامی جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 17 سے 24 جولائی 2026 تک آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ 17 جولائی (جمعہ) کو میرپور ڈویژن کے حلقہ LA-01 ڈڈیال میں سہ پہر 3 بجے جلسہ عام ہوگا جس کی میزبانی چوہدری افسر شاہد کریں گے ۔ 19 جولائی (اتوار) کو کوٹلی میں سہ پہر 3 بجے جلسہ منعقد ہوگا، جس کی میزبانی پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین کریں گے ۔
جلسہ میں پارٹی کے کوٹلی سے تمام امیدوار جاوید اقبال بڈھانوی ،چوہدری محمد اخلاق ،ملک ظفر اقبال اور چوہدری ولید انقلابی چییرمین کا استقبال کریں گے ۔
21 جولائی (منگل) کو مظفرآباد میں دوپہر 1 بجے عوامی جلسہ ہوگا جس کی میزبانی قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر کریں گے۔ جلسہ عام میں مظفرآباد ڈویژن کے تمام امیدوار میاں عبدالوحید ،سردار جاوید ایوب ،سید بازل علی نقوی ،سردار مختار خان ،چوہدری اشفاق ظفر ،دیوان علی خان چغتائی اور مبشر منیر اعوان چییرمین کا استقبال کریں گے ۔
شیڈول کے مطابق 24 جولائی (جمعہ) کو میرپور میں شام 5 بجے جلسہ عام منعقد ہوگا جس کی میزبانی چوہدری یاسر سلطان کریں گے۔
میرپور ڈویژن سے پارٹی امیدوار چوہدری پرویز اشرف ،چوہدری قاسم مجید ،صہیب ارشد اور خضر رحمان چییرمین کا استقبال کریں گے۔