ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک سال میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، 20 کلو تھیلا 1250 روپے تک مہنگا

ایک سال میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، 20 کلو تھیلا 1250 روپے تک مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں بعض شہروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے تک مہنگا ہو گیا۔

دستاویزات کے مطابق کراچی میں ایک سال قبل 20 کلو آٹے کا تھیلا زیادہ سے زیادہ 1800 روپے میں دستیاب تھا، جو اب بڑھ کر 2900 روپے تک پہنچ گیا ہے، یوں کراچی ملک کا سب سے مہنگا شہر بن گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پشاور اور بنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 1250 روپے، کوئٹہ اور خضدار میں 1200 روپے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 1173 روپے، جبکہ سکھر میں 1140 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 1100 روپے، گوجرانوالہ میں 1083 روپے، بہاولپور میں 1013 روپے، جبکہ سیالکوٹ، ملتان اور لاڑکانہ میں ایک ہزار روپے تک مہنگا ہوا۔

اسی طرح فیصل آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 950 روپے، لاہور میں 850 روپے اور سرگودھا میں 806 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔