عابدچودھری:گڑھی شاہو پل پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتار موٹرسائیکل کے بے قابو ہو کر حفاظتی دیوار سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ شاہ حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
ٹریفک حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موٹرسائیکل چلاتے وقت رفتار پر قابو رکھیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔