مسافر بس نے گولڑہ موڑ پر کھڑے افراد کو کچل دیا، 5 جاں بحق، متعدد زخمی

 مسافر بس نے گولڑہ موڑ پر کھڑے افراد کو کچل دیا، 5 جاں بحق، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: اسلام آباد میں مسافربس نے گولڑہ موڑپرکھڑے افراد کو کچل دیا، 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ تیز رفتار بس کے رکشہ اور موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مارنے کے باعث پیش آیا، بے قابو بس نےکئی موٹرسائیکلوں کو کچل دیا اور ایک رکشہ کوبھی ٹکر مار دی۔ بے قابو مسافربس نے گولڑہ موڑپرکھڑے افراد کو کچل دیا۔حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔

پمز ہسپتال کے ڈاکٹر مبشر ڈاہا کا کہنا ہے کہ حادثہ میں ایک 10 ماہ کی بچی سمیت 5 افراد جانبحق ہوئے۔ ہسپتال میں 1 خاتون 1 دس ماہ کی بچی اور تین مرد کی ڈیڈ باڈی موجود ہیں،  نعشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کے لئے انتطامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔