ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماں کودو معصوم بچوں سمیت قتل کرنے والا گرفتار

man arrested file photo
کیپشن: man arrested file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقاص احمد)تہرے قتل کی واردات کا اشتہاری ملزم گرفتارملزم کو تھانہ ہڈیارہ پولیس نے گرفتار کیا۔

ایس پی کینٹ صاعد عزیز کے مطابق ملزم مزمل عرصہ نو سال سے تہرے قتل میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا،ملزم نے نو سال قبل اپنی بیوی حفصہ اور اپنے دو معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔

  دوسری جانب ابابیل سکواڈ  نے کینٹ  ڈویژن میں سنیپ چیکنگ  کے دوران 4 ملزمان   گرفتار کرلیے۔ملزم ارشد کے قبضے سے پسٹل 30بور میگزینز اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں 3 عدالتی مفرور ہیں جن  میں زین ،مصطفی اور سبحان ان شامل ہیں ، مفروران کیخلاف فراڈ، بوگس چیک  کے مقدمات درج ہیں، چوتھے ملزم ارشد کے قبضے سے پسٹل 30بور میگزینز اور گولیاں برآمدکی گئیں ۔ ایس پی موبائل سکواڈ عمران احمد کے مطابق ملزم و مفروران متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیئے گئے ۔