تاجرتنظیمیں یک زبان، کل تاریخی ہڑتال کا اعلان

تاجرتنظیمیں یک زبان، کل تاریخی ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: نئے ٹیکسوں اور مہنگائی  کیخلاف چھوٹی بڑی سب مارکیٹیں بند رہیں گی، موبائل فون، ایمبرائیڈری، ماربل، سٹیل، صرافہ انجمنوں کا کل بازار نہ کھولنے کا فیصلہ، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی پریس کانفرنس کرکے ہڑتال میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

انجمن تاجران نعیم میر گروپ، قومی تاجر اتحاد اورلاہور بزنسمین فرنٹ سمیت مختلف مارکیٹوں کےتاجر رہنماوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کی، مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نےکہا کہ شہرکی تاجر برادری اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ڈٹ گئی ہے، کل تمام مارکیٹوں کےشڑڈاون ہوں گے، تاجربرادری مفادات کا سودا کرنے والےعناصرکومسترد کردے گی۔

شاہدرہ بورڈ، مال روڈ، ٹرالہ ایسوسی ایشن، برانڈرتھ روڈ، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں کے رہنماوں سہیل محمودبٹ، لالہ یاسر اورمیاں خلیل عبیرنے ہڑتال کےعزم کا اعادہ کیا، رہنماوں نے کہا کہ گزشتہ رات تاجروں کو لولی پاپ دینےکی کوشش کی گئی جسے تاجر برادری تیرہ جولائی کو ہڑتال کرکے مسترد کردے گی۔

تاجر رہنماوں کا کہنا تھا کہ تاجر برادری مطالبات کی منظوری کے نوٹیفیکشن تک ہڑتال سے دستبردار نہیں ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer