(ویب ڈیسک)معروف ٹرانس جینڈر پرفارمر مہک ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ایک ڈرامے کا معاوضہ ایک آلٹو کی قیمت سے زیادہ ہے۔
مہک ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں میزبان کی جانب سے معاوضے سے متعلق سوال پربتایا کہ جس طرح یوٹیوبرز کہتے ہیں کہ وہ اپنی ویڈیوز سے ماہانہ اتنا کمالیتے ہیں کہ اس سے باآسانی ایک ، دو یا تین آلٹو خریدی جاسکیں بالکل اسی طرح میں ایک ڈرامے کا معاوضہ اتنا لے لیتی ہوں کہ اس سے ایک ڈیڑھ آلٹو آجائے۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے مہک ملک سے اداکارہ نرگس کے معاوضے سے ان کے موازنے کا سوال کیا تو مہک ملک نے بتایا کہ میری نرگس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی اس لیے میں اس حوالے سے کچھ نہیں بتاسکتی لیکن میرا معاوضہ 20 لاکھ سے زائد ہے۔