ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی ای  چالان  اور فیک ایس ایم ایس ؛ سیف سٹی اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا 

جعلی ای  چالان  اور فیک ایس ایم ایس ؛ سیف سٹی اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نام سے جعلی ای چالان ویب سائٹس اور فیک ایس ایم ایس کے بارے میں الرٹ جاری ہوگیا ۔

 ترجمان سیف سٹی کے مطابق ای چالان سے متعلق ایس ایم ایس صرف مستند نمبر 8070 سے موصول ہوتا ہے۔شہری ای چالان کی تصدیق کے لیے سیف سٹی کی ویب سائٹ echallan.psca.gop.pk یا پبلک سیفٹی ایپ کا استعمال کریں۔سیف سٹی کبھی ایس ایم ایس کے زریعے کیش، اکاؤنٹ یا بینک تفصیلات طلب نہیں کرتا۔

سیف سٹی شہریوں سے کسی بھی قسم کا کارڈ نمبر، پن کوڈ یا سیکیورٹی کوڈ طلب نہیں کرتا۔شہری مشکوک یا جعلی میسجز ملنے پر فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 یا FIA سائبر ونگ سے رجوع کریں۔

شہری کسی بھی مشکوک پیغام یا ویب سائٹ پر ادائیگی ہرگز نہ کریں۔سیف سٹی کی تمام سروسز شہریوں کے لیے بالکل مفت ہیں۔

سیف سٹی ایسی تمام جعلی ویب سائٹس اور فیک نمبرز کے خلاف قانونی کارروائی میں مصروف عمل ہے۔