پی ٹی آئی نے جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کی قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

  پی ٹی آئی نے جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کی قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  پی ٹی آئی نے جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کی قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ۔
جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 سے صاحبزادہ محبوب سلطان،این اے 109 سے شیخ وقاص اکرم ،این اے 110 سے صاحبزادہ امیر سلطان پی ٹی ائی کے امیدوار ہوں گے۔جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 128 سے کرنل (ر) غضنفر قریشی ،پی پی 129 سے آصف کاٹھیا ،پی پی 130 سے رانا شہباز اور پی پی 131 سے اعظم چیلہ کو ٹکٹ ملی،پی پی 125، پی پی 126 اور پی پی 127 سے پارٹی امیدواروں کا فیصلہ نہ ہو سکا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پی پی 119 سے بلال اصغر وڑایچ ،پی پی 120 سے میاں طارق کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا،پی پی 121 سے سعید احمد سعیدی ،پی پی 123 سے اشفہ ریاض کوٹکٹ جاری کیا گیا، پی پی 122 اور 124 سے کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔
 چنیوٹ این اے 93  سے غلام محمد لالی تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے، جبکہ این اے 94 کے امیدوار کا تاحال اعلان نہ ہوسکا۔
چنیوٹ سےصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا بھی اعلان کردیا،ڈاکٹر سید حسن نواز پی پی 94،میاں شوکت تھہیم پی پی 95،حسین جپہ پی پی 96اورسلیم بی بی بھروانہ پی پی 97 سے امیدوار ہونگی۔