(اویس کیانی)صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج ، جسٹس اعجاز الاحسن ، کا استعفیٰ منظورکرلیا۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے آئین کے آرٹیکل 179 اور 206 (ایک ) کے تحت استعفیٰ دیا،صدر مملکت نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ وزیر ِ اعظم کی ایڈوائس پر منظور کیا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے گزشتہ روز استعفیٰ دے دیا تھا ، انہوں نے اس سال اکتوبر میں چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس مظاہر علی نقوی نے بھی صدر مملکت کو استعفیٰ بھجوایا تھا جو کہ آج ہی منظو ر کیا گیا ہے اور اب 24 گھنٹے بعد سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے ۔