سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کے تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کا فیصلہ

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کے تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کا فیصلہ،فروری میں پنجاب بھر کے منتخب سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں 4 مضامین کا لارج سکیل امتحان لیا جائے گا، خراب نتائج دینے والے سکولوں کے اساتذہ کیخلاف سخت کاروائی کیجائے گی۔
 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کا فیصلہ،فروری میں پنجاب بھر کے منتخب سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں لارج سکیل امتحان لیا جائے گا۔امتحان دوسری، تیسری، پانچویں،چھٹی اور ساتویں جماعت کا لیا جائے گا۔

پیک کے تحت بچوں کی 4 مضامین کی اسیسمنٹ کیجائےگی۔مذکورہ مضامین میں اردو، انگریزی، حساب اور سائنس شامل ہونگے۔ناقص نتائج دینے والے سکولوں کے اساتذہ کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔لارج سکیل اسیسمنٹ کیلئے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرےگا۔فیصلے کے تحت صرف منتخب سکولوں سے ہی لاکھوں بچوں کی اسیسمنٹ کیجائے گی۔ٹیسٹ ایڈمنسٹر اپنی مرضی سے منتخب سکولوں میں جاکر بچوں کی اسیسمنٹ کریں گے۔گرلز سکولوں میں خواتین اساتذہ اور بوائز سکولوں میں صرف مرد اساتذہ بچوں کی اسیسمنٹ کریں گے۔ٹیسٹ ایڈمنسٹر کو 16 کلومیٹر کے حدود میں واقع سکولوں میں بھیجا جائے گا۔ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر لگنے کیلئے اساتذہ 18 جنوری تک اپلائی کرسکیں۔ٹیسٹ ایڈمنسٹرز کو اپنے خود کے سکول میں اسیسمنٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔