عالمی ادارہ صحت نےکھانسی کے2 بھارتی سیرپ پر پابندی عائد کردی

عالمی ادارہ صحت نےکھانسی کے2 بھارتی سیرپ پر پابندی عائد کردی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت نے بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے2 سیرپ پر پابندی عائد کردی۔

ڈبلیو ایچ او  نے  کھانسی کے دو بھارتی سیرپوں کے استعمال سے خبردار کردیا۔ بھارتی سیرپ پر پابندی ازبکستان میں بچوں کی اموات کے بعد لگائی گئی۔ بھارتی سیرپ پینے سے ازبکستان میں 19بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ دونوں دوائیاں بھارتی ریاست اترپردیش کی کمپنی مارین بائیو ٹیک تیار کرتی ہے جسے اب عالمی ادارہ صحت نے غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ لیبارٹری کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ دونوں مصنوعات میں ڈائی تھیلین گلائکول اور  ایتھیلین کی مقدار ضرورت سے زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ افریقی ملک گیمبیا اور وسطی ایشیائی ملک ازبکستان میں بھی بھارتی کمپنی کا تیار کردہ سیرپ پینے سے 18 بچے جاں بحق ہو ئے تھے۔