شہریوں کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی

Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) مہنگائی  نے پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے، اب شہریوں کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق شہر میں چینی کا بحران پھر سر اٹھانے لگا،بازاروں میں گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے ،صارفین پریشان ہیں،انتظامیہ سے ریٹ کنٹرول کرنے کامطالبہ کردیا۔
  ذرائع کے مطابق اکبری منڈی میں چینی کی بوری4550 روپے پر پہنچ گئی۔ اکبری منڈی میں چینی کا ہول سیل ریٹ 91 روپے کلو پر پہنچ گیا۔ پرچون پر چینی 95 سے 96 روپے کلو بکنے لگی۔ یاد رہے کہ چینی کا سرکاری ریٹ 90 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ شہرمیں چینی کا ریٹ برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے، انتظامیہ اکبری منڈی اوردکانوں پرچینی کے ریٹ کا جائزہ لے۔ صارفین نے مزید کہا کہ چینی مہنگی ہونے سے کچن کا خرچ بھی بڑھ جاتا ہے۔ گراں فروشی کو روکنے کیلئے مثبت حکمت عملی بنائی جائے۔