منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف نے پھر رام کہانی بیان کردی،عدالت برہم

منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف نے پھر رام کہانی بیان کردی،عدالت برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو پیش کردیا۔اپوزیشن لیڈر نے عدالت میں سماعت کے دوران پرانی رام کہانی بیان کردی ۔

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف چنیوٹ والے معاملے کا پھر ذکر دیا، شہباز شریف نے کہاکہ میں نے جو600 ارب بچائے وہ ایک اہمیت رکھتے ہیں ،میں نے غریب عوام کاپیسہ بچایا،نیب کو میرا شکریہ ادا کرناچاہئے ۔ جی میڈیکل بورڈ کے متعلق کچھ کہوں گا ،مجھے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ ابھی وصول نہیں ہوئی ، چنیوٹ مائنز اینڈمنرلز کے متعلق کچھ کہناچاہتا ہوںمیں نے جو600 ارب بچائے وہ ایک اہمیت رکھتے ہیں ،نیب نے اگر600 ارب بچائے وہ ٹھیک ہی کہہ رہیں ہوں گے،میں نے سب سے پہلے اس رقم کو بچانے کیلئے بچت کی۔

 
احتساب عدالت لاہور میں شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی،شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز تاحال پیش نہ ہوئے ،فاضل جج نے کمرہ عدالت میں رش پر اظہارناراضی کیا۔عدالت نے کہا کہ ہر بار پیشی پر رش ہوتا ہے ،آپ سرٹیفکیٹ دیں کہ رش میں کسی کو کورونا نہیں ،آپ لوگوں کو خود خیال رکھناچاہئے ۔

عدالت نے شہبازشریف سے استفسارکیا کیا آپ کچھ کہنا چاہ رہے ہیں؟،شہبازشریف نے کہاکہ آپ کے حکم سے میڈیکل بورڈ آگیاآپ کا شکریہ ۔شہبازشریف نے کہاکہ چنیوٹ مائنز اینڈمنرلز کے متعلق کچھ کہناچاہتا ہوں،لیگی رہنما نے کہاکہ میں نے جو600 ارب بچائے وہ ایک اہمیت رکھتے ہیں ،نیب نے اگر600 ارب بچائے وہ ٹھیک ہی کہہ رہیں ہوں گے،میں نے سب سے پہلے اس رقم کو بچانے کیلئے بچت کی۔

عدالت نے کہاکہ یہ کیس میرے پاس نہیں ہے ،جب موقع آئے تو متعلقہ عدالت میں بیان کیلئے پیش ہو جائیے گا،شہبازشریف نے کہاکہ پہلا فیز640 ارب روپے کا تھا،وہ جوسیونگ ہوئی تھی وہ اس قوم کی ہوئی تھی ،میں نے غریب عوام کاپیسہ بچایا،نیب کو میرا شکریہ ادا کرناچاہئے ،عدالت نے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer