فواد چودھری ایم کیو ایم سے معاملہ حل ہونے کیلئے پرامید

فواد چودھری ایم کیو ایم سے معاملہ حل ہونے کیلئے پرامید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں مگرحکومتی وزرا ایم کیو ایم سے اتحاد قائم رکھنے کیلئے پر امید ہیں۔
 وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں اتحادی پارٹی سے صبح تک معاملات حل ہو جائینگے، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بولے خالد مقبول کابینہ کے بڑے اہم رکن ہیں، اتحادی حکومت میں ایسی پوزیشن آتی رہتی ہے، ایم کیو ایم کو جو بھی مسئلہ ہے ہم مل بیٹھ کربات کریں گے۔
حکومت کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں، ایم کیو ایم کو اپنی رائے کا حق حاصل ہے،کل ایم کیو ایم کی بات سن کر معاملہ حل ہوجائیگا۔
ایم کیو ایم والے دوست اور ہمارے اتحادی ہیں، ایم کیو ایم کے کوئی تحفظات ہیں تو دور کر لئے جائیں گے، اپوزیشن کے خواب دیکھنے اور خواہشات پر پابندی نہیں۔
شہباز شریف سے متعلق سوال پر وفاقی وزیرفواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بھی وزیراعظم کے امیدوار بنے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کیلئے تو تلاش گمشدہ کا اشتہاردینا پڑ رہا ہے، خواجہ آصف نے اب شہبازشریف کی سیٹ پرنظررکھ لی ہے، اعتزاز احسن جتنا نوازشریف کو جانتے ہیں کوئی نہیں جانتا۔
وفاقی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن شفقت محمود بھی اپوزیشن پر خوب گرجے اور برسے،  شفقت محمود نے 2020 میں الیکشن کی خبروں کی بھی تردید کی۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ2020 میں الیکشن والی کوئی بات نہیں،رانا ثناللہ اپوزیشن میں ہے وہ تو حکومت جانے کی بات ہی کریں گے، کچھ جماعتوں کو اپوزیشن کی عادت نہیں وہ چاہتی ہیں کہ ہمیشہ حکومت میں رہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer