نبیل ملک:ٹورانٹو سے وطن واپسی پر جہاز میں سفر کیا۔ بہترین سروس پر حریم فاروق حیران رہ گئیں۔ سٹی فورٹی ٹو نے ویڈیو حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سٹی فورٹی ٹو کو ملنے والے ویڈیو پیغام میں دیکھا جا سکتا ھے کہ لالی وُڈ اداکارہ حریم فاروق کینیڈا سے وطن واپسی کے دوران پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے دوران پرواز بہتر سروس ملنے پر بے حد خوش ہیں۔
ترجمان پی آئی اے اطہر اعوان کے مطابق حال ہی میں پی آئی اے نے اپنی پروازوں پر جدید ٹیکنالوجی "وی ون" سروس کے نام سے متعارف کرائی ہے جس سے دیگر مسافروں سمیت اداکارہ بھی خوش ہیں۔
دوسری جانب دوران پرواز ریکارڈ کرایا جانے والا اداکارہ حریم فاروق کا ویڈیو پیغام سٹی 42 نے حاصل کر لیاہے۔
قبل ازیں نامور عالم دین مولانا طارق جمیل نے بھی پی آئی اے کی نئی سہولیات پر اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا جو سٹی فورٹی ٹو نے اپنے ناظرین کو بھی دکھایا۔