طیب مقبول: ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے ٹک ٹاکر اللہ دتہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
اللہ دتہ نے اپنی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی توجہ کا مرکز بنی۔ روشن والا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول برآمد کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔