(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا تو وہ سپریم کورٹ جائیں گے
عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا اُنہیں نہیں معلوم آج کے بعد وہ کرسی پر رہیں گے یا نہیں لیکن وہ اتنے کمزور نہیں کہ استعفیٰ دے دیں، استعفیٰ نہیں دیں گے، بہت سارے دوست پارٹی چھوڑ کر گئے ہیں، جو جاتا ہے جائے بسم اللہ۔
عبدالقدوس بزنجو نے واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس طرف ہے لیکن بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے چند ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی جوائن کر چکے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان پہلے ہی عندیہ دے چکے تھے کہ وہ وزيراعلیٰ لائيں گے۔