چڑیا گھر، زرافے کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹمارٹم رپورٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا

Zarafa Postmortem Report
کیپشن: Zarafa Postmortem Report
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ زرافہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھا، زرافہ کی ہلاکت جگر ناکارہ ہونے کی وجہ سے ہوئی، چڑیا گھرانتظامیہ مرض کی تشخیص بروقت نہ کر سکی۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ماہرین نے زرافہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے۔ زرافہ کی ہلاکت کے بعد اس کے خون، خوارک اور جسم کے مختلف حصوں سے نمونے حاصل کیے گئے۔ ہلاکت سے قبل زرافہ کمزوری کا شکار ہوا اور اس کی خوراک میں کمی آئی لیکن چڑیا گھر انتظامیہ بروقت تشخیص نہ کر سکی۔
چڑیا گھر کے ویٹرنری ڈاکٹرز کی جانب سے زرافہ کو ملٹی وٹامن اور بوسٹر دیے گئے جبکہ زرافہ کی ہلاکت جگر ناکارہ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔