لاہور نے دھند کی سفید چادر اوڑھ لی، حد نگاہ صفر، موٹروے بند

لاہور نے دھند کی سفید چادر اوڑھ لی، حد نگاہ صفر، موٹروے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) باغوں کے شہر لاہور نے پھر دھند کی سفید چادر اوڑھ لی،جس سےمعمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے، حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے کو  ہر قسم کی ٹریفک کیلئے  بند کردیا گیا، جبکہ لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا۔

لاہور میں صبح کے وقت دھند نے ہر منظر دھندلا دیا، شدید دھند کے باعث   موٹروے کو  ایم تھری لاہورسے عبدالحکیم ،  موٹروےایم ٹو لاہورسےپنڈی بھٹیاں تک   ہرقسم کی ٹریفک کےلیے بند کردیا گیاجبکہ ائیرپورٹ کے اطراف میں دھندسے رن وے پر حد نگاہ   کم ہونے سے پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا،   لاہور آنے جانیوالی 3 پروازیں منسوخ، 9تاخیر کا شکار ہوگئیں، شہر کے خارجی و داخلی راستے بھی دھندلے پڑ گئے ، لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نےشہریوں کوغیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی، موٹروے پولیس کے مطابق شہری سفر شروع کرنےسے پہلے ہیلپ لائن 130سےمدد لیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہرمیں کم سےکم درجہ حرارت11 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،  ہوامیں نمی کا تناسب 96 فیصد ہے،  آنے والے دنوں میں سورج اور بادلوں کی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer