علاقوں کی نگرانی کیلئے سیف سٹی کا شہریوں کیلئے بڑا اقدام

علاقوں کی نگرانی کیلئے سیف سٹی کا شہریوں کیلئے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) سیف سٹی کے ذریعے شہر کی مانیٹرنگ مزید بہتربنا نے کا فیصلہ، سیف سٹی اتھارٹی نے علاقوں کی مانیٹرنگ کیلئے نگران مقرر کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے جبکہ مانیٹرنگ کا عمل ایہاں پہلے بھی جاری تھا لیکن اب مزید بہتری لانے اور جرائم کا قابو کرنے کیلئے متعلقہ تھانوں کی ایس ایچ اوز اور پولیس کمیونیکیشن آفیسرز ہوں گے جس سے وہ رابطے میں ہوں گے اور ہر تھانے کے ساتھ اہلکاروں کو مخصوص کر دیا گیا ہے۔

مخصوص اہلکار ایک ہی تھانے کو مونیٹر کرے گا اور کسی بھی واردات کے متعلق آگاہ کرے گا۔پولیس کوملزمان کی نقل وحرکت سےمکمل آگاہ رکھاجائےگا اور نئےمنصوبےسےجرائم پرقابو پانےمیں مددملےگی۔

ایس پی رحیم شیرازی نے کہا کہ تھانےکی سطح پرعلاقوں کی تقسیم کیاگیاہے ، تھانوں کےایس ایچ او،انچارج انویسٹی گیشنزکوطریقہ کارسےآگاہ کردیاگیا۔