ویب ڈیسک : لاہور کے علاقے برکی میں سی سی ڈی پولیس کے مبینہ مقابلے میں 2 زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت احمد اور ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو ریکوری کے لیے برکی لے جایا گیا تھا جہاں ان کے ساتھیوں نے اچانک فائرنگ کرکے انہیں چھڑانے کی کوشش کی, کراس فائرنگ کے دوران دونوں گرفتار ملزمان مارے گئے۔
پولیس نے دونوں لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔