آن لائن لائسنس کیسے بنوائیں ، پنجاب کے آئی جی نے  ویڈیو جاری کر دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا آن لائن لرنر لائسنس سسٹم  کے بارے میں شہریوں کی رہنمائی کے لئے خصوصی ویڈیو جاری کردی۔ 

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے اس مختصر ویڈیو میں بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند اور ضرورتمند شہریوں کے  خدمات مراکز ، پولیس سٹیشنز پر ہجوم کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پولیس نے پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ  پی آئی ٹی بی کی معاونت سے عوام کے لئے گھر پر آن لائن درخواست کے زریعہ لرنر لائسنس کے اجرا کا آغاز کیا ہے۔

پنجاب میں 200 افراد ہر ایک منٹ میں آن لائن لائسنسنگ پورٹل سسٹم کے ذریعے گھر بیٹھے لرنر لائسنس بنوانے رہے ہیں۔

 شہری گھر بیٹھے صرف 60 روپے میں آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنا لرننگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

آن لائن ک نظام کے ساتھ   پنجاب پولیس کے تمام خدمت مراکز، پولیس سٹیشنز، پٹرولنگ پولیس،  ٹریفک  اینڈ ٹریننگ سنٹرز میں لرنر لائسنس بنوانے کی سہولت موجود ہے۔ اگر کسی شہری کے پاس آن لائن درخواست دینے کی سہولت موجود نہین تو وہ  خدمت مراکز، پولیس سٹیشنز، پٹرولنگ پولیس،  ٹریفک  اینڈ ٹریننگ سنٹرز جا کر ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں سڑکوں پر ڈرائیونگ کرنے والے تمام شہریوں کو انتہائی کم فیس کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت مزید چند دن باقی رہے گی جس کے  بعد لائسنس بنانے کی فیس مین اضافہ بھی کر دیا جائے گا اور لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی بھی کی جائے گی جس مین ایف آئی آر کا اندراج اور بھاری جرمانے شامل ہیں۔