’میرا دل یہ پکارے آجا‘ عائشہ نے معروف بھارتی گلوکار کو ہاں کردی

Ayesha
کیپشن: Ayesha
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ’میرا دل یہ پکارے‘ گانے سے شہرت حاصل کرنیوالی عائشہ کو معروف بھارتی گلوکار کی بڑی آفر، ہاں کردی.
پاکستانی لڑکی عائشہ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہورہا ہے، ڈانس ویڈیو سے راتوں رات مشہور ہونے والی عائشہ ماڈلنگ کی دنیا میں آچکی ہیں اور اب معروف بھارتی گلوکار سی جے ڈھلون کے گانے میں بھی وہ جلوہ گر ہوں گی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی ویڈیوز شیئر کرکے پہچان بنانے والے بہت سے ایسے چہرے ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے، انہیں میں ایک چہرہ پاکستانی لڑکی عائشہ کا بھی ہے۔ جس کی ’ میرا دل یہ پکارے آجا‘ گانے پر ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچا دی۔
عائشہ نے اپنی دوست کی مہندی پر رقص کرتے تقریب کو چار چاند لگادیے، عائشہ کو بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس ویڈیو سے وہ کہاں سے کہاں پہنچ جائے گی، مقبولیت میں اضافہ ہونے کے بعد عائشہ کے ساتھ مختلف برانڈز نے معاہدے بھی کئے ہیں۔
عائشہ کی مقبولیت کا انداز اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے اب بھارت کے معروف گلوکار سی جے ڈھلون  نے انہیں اپنے گانے’ سکون‘ جلوہ گر ہونے کی آفر کی تھی جس پر عائشہ نے ہاں کردی ہے۔ گانے کو جلد ریلیز کیا جائے گا۔
عائشہ جس کا ’Nickname' مانو ہے جو کہ ٹک ٹاک پر پہلے ہی مشہور ہیں، اور اب اپنی پہلی ماڈلنگ کے لئے عبایا برانڈ اور میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی۔
سوشل میڈیا پر عائشہ کے مداح بے چینی سے ان کی میوزک ویڈیو کا انتظار کرتے دکھائی دیے رہے ہیں، اور ان کو مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔ جبکہ کچھ نے دلچسپ کمنٹ بھی کئے ہیں۔