ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطینی صدر کی پاک سعودی ترک دفاعی معاہدے کی حمایت

فلسطینی صدر کی پاک سعودی ترک دفاعی معاہدے کی حمایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فلسطینی صدر محمود عباس نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے اسے خطے میں استحکام اور سلامتی کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ انتہائی اہم ہے اور امید ہے کہ یہ معاہدہ خطے کے استحکام اور امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ کی بنیاد بنے گا۔

دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی ذمہ داری ہے کہ عالم اسلام میں اتحاد کے لیے کام کریں۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت ایک فریق پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔