ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم آزادی جشن؛ شہر میں مختلف مقامات پر آتش بازی ہوگی

یوم آزادی جشن؛ شہر میں مختلف مقامات پر آتش بازی ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں شہر بھر میں سرکاری سطح پر شاندار آتشبازی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر رنگا رنگ پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق لبرٹی چوک پر کنسرٹ کے اختتام پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ گریٹر اقبال پارک، گلشن اقبال پارک، کماہاں اور اڈا پلاٹ پر بھی جشنِ آزادی کے موقع پر آتشبازی کا اہتمام کیا جائے گا۔

نجی سطح پر آتشبازی کے لیے این او سی 13 اگست کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، تاہم حساس مقامات پر آتشبازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکام کے مطابق محفوظ مقامات پر آتشبازی کے این او سی متعلقہ پولیس رپورٹ اور سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوں گے تاکہ جشنِ آزادی کی تقریبات پرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد کی جا سکیں۔