علی رامے: پنجاب حکومت نے 16 ارب روپے کے لیپس فنڈز دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پائیدار ترقی اہداف پروگرام کے تحت لیپس شدہ فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق 16 ارب 55 کروڑ روپے 30 جون کو لیپس ہوئے ،وفاق سے ملنے والے 10 ارب 48 کروڑ بھی استعمال نہ ہوسکے،فنڈز اضلاع کو سابقہ اخراجات کی مفاہمت کے بعد جاری ہونگےموجودہ مالی سال بطور اضافی گرانٹ رقم جاری کی جائے گی،پنجاب کو 2018 سے اب تک 102 ارب روپے ملے تھے۔
پی اینڈ ڈی بورڈ کی درخواست پر حکومت نے فنڈ کے دوبارہ استعمال کی منظوری دی۔