ویب ڈیسک: بلوچستان کے دو مختلف شہروں مستونگ اور سبی میں دستی بم حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں، جن میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ مستونگ حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کے مطابق مستونگ میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے قریب نامعلوم افراد نے باغیچہ کے علاقے میں دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔
اس سے قبل بلوچستان کے شہر سبی میں گرلز کالج کے قریب سنیپ چیکنگ پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ دستی بم حملے میں اے ایس آئی محمد افضل زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ سیکیورٹی ادارے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہے ہیں۔