ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلحہ لائسنس کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلحہ لائسنس کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے اسلحہ لائسنس کیلیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے موجودہ کمپیوٹرائزڈ لائسنسز کو اسمارٹ کارڈز پر مبنی لائسنس میں بدلنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں لائسنس اجراء کیلئے جدیدٹیکنالوجی لانے کی تجویز دی گئی ہے جس میں موجودہ کمپیوٹرائزڈ لائسنسز کو اسمارٹ کارڈز پر مبنی لائسنس میں بدلنےکی سہولت ہو گی۔ اس نظام کو مجرمانہ ریکارڈ ڈیٹا بیس سے بھی منسلک کیا جائے گا۔ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کو اسلحہ لائسنس کا حصول ناممکن ہو گا۔

 وزیرداخلہ سندھ نے نادرا کو لائسنس پر بلٹس کے بیلسٹک دستخط شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔گولیوں کے بیلسٹک دستخط جرائم میں ملوث افراد تک پہنچنے میں معاون ہوں گے۔

 نئے  سمارٹ کارڈز موجودہ فیس ڈھانچے کے تحت ہی جاری ہوں گے۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریوں پر مالی بوجھ نہ ڈالنےکو یقینی بنایا جائے گا اسلحہ لائسنس نظام کی اصلاحات عوامی مفاد میں ہیں۔