ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد کی چھت گرنے سے 7 نمازی جاں بحق ہو گئے

Mosque collapsed in Naijaryia, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شمالی نائیجیریا میں تاریخی مسجد کی چھت گرنے سے 7 نمازی جاں بحق ہو گئے۔    

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست کدونا کے شہر ثریا میں پیش آیا جہاں جمعہ  کی نماز کیلئے سینکڑوں نمازی مسجد میں موجود تھے۔

یہ مسجد 1830 میں تعمیر کی گئی تھی جہاں گزشتہ روز نمازی جمع تھے کہ اچانک مسجد کی چھت کا ایک ٹکڑا ٹوٹ کر گر گیا جس سے متعدد نمازی ملبے تلے دب گئے،ریسکیو اہلکاروں نے پہلے 4 اور پھر 3لاشیں ملبے سے نکالیں جبکہ 23 افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔