معصوم بچیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

 معصوم بچیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لوہاری گیٹ پولیس نے اندرون شہر کی تنگ گلیوں میں معصوم بچیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔ سٹی فورٹی ٹو نے ملزم کی فحش حرکات کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کر لی ۔
 پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر اندرون شہر کی تنگ گلیوں میں ملزم کی کم عمر بچیوں کو ہراساں کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تو ایس پی سٹی حمزہ امان اللہ متحرک ہوگئے۔ ایس ایچ او لوہاری گیٹ عثمان یونس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم کی شناخت غضنفر کے نام سے ہوئی، جو مختلف گلیوں میں کم عمر بچیوں کو ہراساں کرتا ۔ سی سی ٹی وی میں ملزم ایک بچی کے ساتھ فحش حرکات کرتے نظر آتا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب ایس پی سٹی نے ایس ایچ او لوہاری گیٹ اور انکی ٹیم کو بروقت کارروائی پر شاباش دی ہے ۔