سٹی 42: بھارتی وائرس نے ویکسین لگوانے والوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔وکرونا کی چھوتی لہر میں متاثرہ مریضوں میں ویکسین لگوانے والوں کی شرح 12 فیصد تک پہنچ گئی ۔
کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی سے جہان مثبت کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے وہیں کورونا کے مثبت مریضوں میں ویکسنیٹد افراد کی شرح بھی 12 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں ویکسین لگوانے والوں کو بھی کورونا ہو رہا ہے ۔
اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں یہ شرح 12 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔حکام کے مطابق ویکسنیٹد افراد کو معمولی نوعیت کی علامات ہیں جبکہ ویکسین نہ لگوانے والے مریض کو وائرس کی شدید شدت کا سامنا ہے ۔