شہریوں کی صحت کیلئے پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ

شہریوں کی صحت کیلئے پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے سردیوں میں سموگ سے بچنے کے لیے فصلوں کی باقیات اور کوڑے کو آگ لگانے پرپابندی عائد کردی ہے ۔

ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں فصل کی مڈھیوں اور کوڑا کرکٹ کو نذرآتش کرنے پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ خلاف ورزی  کی صورت میں پرچہ درج کیا جائے گا پچاس ہزارروپے جرمانہ ہوسکتا  ہے ۔ پی ڈی ایم اے نے  اس حوالے سے صوبے کی انتظامیہ سمیت تمام کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے پنجاب میں سموگ کی وجہ سے شہریوں کو گلے اور آنکھ کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، سموگ کی بڑی وجہ فصلوں کی باقیات ، کوڑے کو جلانا اور بھٹوں سے نکلنے والا دھواں ہے ۔