سارہ خان کی فلک شبیر کیساتھ نئی تصویریں وائرل

sarah Khan
کیپشن: sarah Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گارڈن ٹائون ( سٹی42 نیوز) پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ سارہ خان نے شوہر، معروف گلوکار فلک شبیر کے ساتھ اپنی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر دونوں کے مداح بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر سارہ خان نے اپنے شوہر فلک شبیر کے ہمراہ کچھ نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دونوں نے سیاہ لباس پہنا ہوا ہے اور ان تصویروں میں کافی اچھے موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے سارہ خان نے کیپشن میں کچھ لکھے بنا فلک شبیر کو ٹیگ کیا ہے، ان تصویروں پر سارہ خان کی چھوٹی بہن نور ظفر خان کا کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ 'وہ بہت اچھی تصویریں بناتی ہیں'۔نور خان کے اس کمنٹ سے بخوبی اندازہ  لگایا جا سکتا ہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے کیمرہ مین کے فرائض زیادہ تر نور ظفر خان ہی نبھاتی ہیں۔

انسٹا گرام پر ان تصویروں کو سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے

Sughra Afzal

Content Writer