پہلی سے دسویں جماعت کے طلبا کیلئےخوشخبری، امتحانی نصاب50 فیصد کم

پہلی سے دسویں جماعت کے طلبا کیلئےخوشخبری، امتحانی نصاب50 فیصد کم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال(جنید ریاض، اکمل سومرو) پہلی سے دسویں جماعت تک کا سمارٹ سلیبس تیار کر لیا گیا، اقدام کورونا وائرس کے باعث تعلیمی نقصان پورا کرنے کیلئے کیا گیا، سمارٹ سلیبس کو ہائی ، ایلیمنٹری اور پرائمری سیکشن میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 

فیصلے کے تحت تمام مضامین کا سلیبس امتحانات 2021 ء کیلئے 50 فیصد تک کم کردیا گیا، سمارٹ سلیبس ٹیکسٹ بک بورڈ کی ماہر اساتذہ سے مشاورت کے بعد جاری کیا گیا، صوبہ بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولزکی انتظامیہ کو بھی سمارٹ سلیبس ارسال کردیا گیا ہے، سمارٹ سلیبس محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی دستیاب ہوگا، تمام مضامین کے اسباق میں سے اہم موضوع کی فہرست تیار کرکے باقی خارج کردیا گیا ہے، سمارٹ سلیبس ستمبر تا فروری میں آسانی سے پڑھایا جاسکے گا،تعلیمی بورڈز کے پرچہ جات بھی سمارٹ سلیبس کے تحت بنائے جائیں گے۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تحت سمارٹ نصاب کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ بورڈ حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نصاب کا مسودہ جعلی ہے اور اس مسودے پر طلبا غور مت کریں، نصاب مکمل ہوتے ہی طلبا اور اساتذہ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

حکومت پنجاب نے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردیئے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کسی بھی عمر کے فرد پر حملہ آور ہوسکتا ہے بچوں اور اساتذہ کے تحفظ کے لئے خاص احتیاط کرنا ہو گی۔ سکول انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ بلا امتیاز ایسے اسٹاف اور بچوں کو الگ کریں جو کورونا وائرس کا شکار رہ چکے ہوں،  تمام تعلیمی اداروں میں بچوں اور اسٹاف کے لیے ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک لازمی رکھا جائے، کھانسی یا سانس کے مسائل سے دوچار اسٹاف اور بچوں کو مکمل طور پر صحت یاب ہو جانے تک گھر رہنے کی تلقین کریں۔  

Sughra Afzal

Content Writer