ویب ڈیسک: ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، جہاں دونوں فریقین نے اسلام آباد کی سفارتی کاوشوں کو مثبت قرار دیا ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ے مذاکراتی عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس عمل میں اہم اور تعمیری کردار ادا کیا اور دونوں رہنما بہترین میزبان ثابت ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بگھائی نے بھی پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کا تہہ دل سے شکر گزار ہے، جس نے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر کردار ادا کیا۔