پی ٹی آئی حکومت کا جاتے جاتے ایک اور کارنامہ

پی ٹی آئی حکومت کا جاتے جاتے ایک اور کارنامہ
کیپشن: PTI Govt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عمران خان کی حکومت جاچکی ہے ، شہباز شریف ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں جنہوں نے گزشتہ روز بطور وزیراعظم حلف اٹھایا۔ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر تحریک انصاف کی حکومت نے جاتے ہوئے ایک اور کام کرگئی۔

تفصیلات تحریک انصاف کی حکومت کے ختم ہوتے ہی نئے بننے والے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑے اعلانات کئے گئے,تحریک انصاف کی حکومت نے جاتے جاتے ایک اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بند کردیا۔ پورٹ قاسم اتھارٹی نے اپنی کرکٹ اور ہاکی ٹیموں کو بند کرکے کھلاڑیوں کو ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جہاں ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق ان سے کام لیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ایچ آر ایم ذوالفقار احمد خان نے 12 اپریل کے سرکولر میں اپنی کرکٹ ٹیموں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ 

اس فیصلے سے قومی اورکئی انٹر نیشنل کھلاڑی متاثر ہوں گے جن میں شاداب کبیر ، عاصم کمال، محمد سمیع، خرم منظور، تنویر احمد، کاشف جواد اولمپئین، محمد طلحہ، عبدالرؤف اور بہت سارے فرسٹ کلاس اور انٹرنیشل کھلاڑی شامل ہیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer