چغتائی لیب میں ہڈیوں کے سرطان کے حوالے سے بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

چغتائی لیب میں ہڈیوں کے سرطان کے حوالے سے بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چغتائی لیب میں ہڈیوں کے سرطان کے حوالے سے بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا،  سپوزیم میں ہڈیوں کے ٹیومر کو قابل علاج قرار دے دیا گیا۔ مقررین کہتے ہیں ہڈیوں کے سرطان کی بروقت تشخیص انتہائی اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق چغتائی لیب میں چغتائی انسٹیٹوٹ آف پتھالوجی کی جانب سے ہڈیوں کے سرطان کے حوالے سے بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا، سمپوزیم میں پیتھالوجسٹ، ریڈیالوجسٹ اور انکالوجسٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  ڈائریکٹر آپریشن چغتائی لیب ڈاکٹرعمر کہتے ہیں چغتائی لیب کا مشن ہے کہ وہ میڈیکل ایجوکیشن میں جدت لائیں، اور آج اسی سمپوزیم میں انٹرنیشنل پیتھالوجسٹ کی موجودگی میں ہمارے لوکل ڈاکٹرز کو جدید طریقہ علاج کے متعلق علم ہوجائے گا۔

اس موقع پر آئے جاپانی پیتھالوجسٹ یونگ پارک کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص سے کافی حد تک مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ہڈیوں کے سرطان کے حوالے سے سپوزیم میں چئیرمین چغتائی لیب ڈاکٹر سہیل چغتائی، ڈائریکٹر آپریشن چغتائی لیب ڈاکٹر عمر چغتائی، جاپان سے ڈاکٹر یونگ کو پارک ، ڈاکٹر ناصر الدین سمیت پیتھالوجسٹ، ریڈیالوجسٹ اور انکالوجسٹس نے شرکت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer