اشرف خان: عالمی مارکیٹ میں سونا 56 ڈالر سستا ہوکر 4342 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4801 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی بھی 253 روپے سستی ہوکر 6871 روپے کی ہوگئی۔