ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کی کرکٹ کابادشاہ کون ہوگا؟فیصلہ آج ہوگا

Asia Cup Final
کیپشن: Asia Cup Final
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشیا کپ 2022 کی ٹرافی پاکستانی شاہینز اٹھائیں گے یا سری لنکن لائنز سپر فور کی کارکردگی دہرائیں گے؟ اس کا فیصلہ آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوجائے گا۔ 

قومی ٹیم میں نسیم شاہ اور شاداب خان کی واپسی متوقع ہے۔ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کہتے ہیں کہ پچھلے میچ میں ہوئی غلطیوں سے سیکھا ہے۔کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ فائنل میں پہنچنے پر کھلاڑی پرجوش ہیں قوم کو جیت کی خوشی دیں گے۔

خیال رہے کہ سری لنکا کی ٹیم 11ویں مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے جارہی ہے جبکہ قومی ٹیم کو پانچویں مرتبہ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ پاکستان ٹیم اب تک صرف دو مرتبہ یہ ایونٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ سری لنکنز پانچ مرتبہ ٹرافی اٹھاچکے ہیں۔ 

لیکن اگر بات کی جائے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوئے فائنلز مقابلوں کی تو یہ مواقع صرف تین مرتبہ آئے ہیں۔