اکمل سومرو: سکولوں کی بندش کیساتھ لاہور میں شام کے اوقات میں کھلی اکیڈمیز کو بھی بند کرانے کا فیصلہ، شہر بھر میں اکیڈمیاں بند کرانے کیلئے پولیس حکام کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں شام کے اوقات میں کھلنے والی اکیڈمیوں کو بند کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ کمشنر آفس میں اس ضمن میں منعقد ہونیوالے اجلاس کے دوران ہی پولیس حکام کو ہدایات جاری کی گئیں کہ اکیڈمیز میں فزیکل کلاسز بند کرائی جائیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اکیڈمیز بند کرانے کے احکامات پر عملدرآمد کرانا ہوگا۔
اکیڈمیز میں کلاسز کے علاوہ ٹیسٹ سیشن کی بھی اجازت نہیں ہوگی، گلی محلوں کی سطح پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے اکیڈمیوں کیخلاف آپریشن کیا جائے گا۔
حکومتی حکم پر 15 ستمبر تک تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور کورونا وائرس کے باعث ان اداروں میں ہر قسم کی تعلیمی سرگرمیوں پر بھی پاپندی عائد کی گئی ہے۔