موٹروےزیادتی کیس،خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات

موٹروےزیادتی کیس،خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سےزیادتی کیس کی میڈیکل رپورٹ کی کاپی سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی، میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی،چہرے پر دو جگہ زخم کے نشان پائے گئے، متاثرہ خاتون کے نمونے فرانزک لیب بھجوا د یے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ موٹر وے واقعہ کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پرآگئی، رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی،شیطان صفت درندوں نے مزاحمت پر تشدد کیا،متاثرہ خاتون کے چہرے پر زخم کے دونشانات پائے گئے، مزید ٹیسٹوں کے لئےنمونے فرانزک لیب ارسال کردیے گئے، رپورٹ پانچ روزتک موصول ہو گی ۔

دوسری جانب لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ ڈکیتی و زیادتی کا واقعہ کی مزید تحقیقات کے لئےپنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم دوبارہ جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔فرانزک سائنسدان نے بھی سی سی پی او کے بیان کو اپنا موقف قرار دے دیا۔لاہورمیں موٹروے پرخاتون سے اجتماعی زیادتی کوتین دن ہوگئے۔ درندے تاحال پولیس کی پہنچ سے دور ہیں۔وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ،وزیرقانون،آئی جی پنجاب کے نوٹسز بے سود، گرفتارمشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے مگرتاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ  گجرپورہ میں موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کی تحقیقات میں روایتی اور جدید دونوں طریقہ تفتیش کا استعمال کیا جارہا ہے،وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر آئی جی پنجاب کیس میں ہونے والی پیش رفت کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ کھوجیوں کی مدد سے جائے وقوعہ کے اطراف 5کلو میٹر کا علاقہ چیک کرکے مشتبہ پوائنٹس مارک کر لئے گئے۔

  کھوجیوں کی نشاندہی سمیت مختلف شواہد پر سات مشتبہ افراد محمدکاشف، عابد، سلمان، عبدالرحمن، حیدر سلطان، ابوبکر، اصغر علی کو حراست میں لیا گیا،مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کی رپورٹ کا انتظار ہے، آئی جی پنجاب کی تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تفتیش کے معاملات کے ہر پہلو کو باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer